ترال میں بھارتی پولیس کے ہاتھوں نوجوانوں کی گرفتاریوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے

منگل 15 جولائی 2014 15:38

سرینگر (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15جولائی 2014ء) مقبوضہ کشمیر کے ترال میں بھارتی پولیس کے ہاتھوں دو درجن سے زائد نوجوانوں کی گر فتایوں کیخلاف لوگوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق ستورہ روڑ پر لوگوں نے دھرنا دیکر ٹریفک کی آمد ورفت کو کا فی دیر تک روک دیا۔

(جاری ہے)

ترال کے آری پل علاقے میں گزشتہ ہفتے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک نوجوان کے جاں بحق ہونے کے بعد میت کی حوالگی پر تشدد بھڑک اْٹھا تھا جس میں پولیس کی دو گاڑیوں کو مشتعل ہجوم نے نذر آتش کر نے کے علاوہ دیگر کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا تھا ۔

مقامی لوگوں کے مطابق پولیس نے ترال کے آری پل ، پستونہ اور دیگر کئی مقامات سے درجنوں نوجوانوں کو کیس کے سلسلے میں تھانے بلاکر گرفتار کیاجن میں چند ایک کو رہا کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :