فلسطین پر اسرائیلی بمباری عالمی انسانی حقو ق کے اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے، شیخ عقیل الرحمن

منگل 15 جولائی 2014 15:39

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15جولائی 2014ء) جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے نا ئب امیر شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی بمباری عالمی انسانی حقو ق کے اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے ۔نہتے عوام پر ظلم و بر بر یت کی مثالیں رقم کر نا اسرائیل کی دہشت گردی ہے ۔مسلم ممالک کے حکمران بھی اسرائیل کی اس جارحیت پر مجر ما نہ خامو شی اختیار کیے ہو ئے ہیں جس کی ہم شد ید مذمت کر تے ہیں ۔

ان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے اپنے ایک بیا ن میں کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اقو ام متحد ہ اسر ائیل کی اس دہشت گر دی چپ سادھے ہو ئے ہے ۔مسلم حکمران بھی اپنے ہی لو گوں کے خلاف بر سراقتدار ہیں جو کہ عالم اسلام کی بے حسی ہے ۔و قت کا تقاضا تو یہ ہے کہ امت مسلمہ کو متحد ہو کر طاغو تی سازشوں کا مقابلہ کر نا چا ہیے ۔انہوں نے مز ید کہا کہ اسرائیل کی فلسطین پر جارحیت کے خلاف امت مسلمہ کو متحد ہو کر لا ئحہ عمل اختیار کر نے کی ضرورت ہے اور پاکستانی حکمرانوں کو بھی اس پر آواز بلند کر نی چا ہیے ۔فلسطین پر جارحیت پر خامو شی لمحہ فکر یہ ہے ۔اس کو رکو انے کے لیئے امت مسلمہ کر دار ادا کر نا چا ہیے اور اقو ام متحد ہ بھی اس سلسلے میں اپنا کر دار ادا کرے ۔

متعلقہ عنوان :