سید علی گیلانی کی فلسطینیوں پر وحشیانہ اسرائیلی بمباری کیخلاف کل پرامن مظاہروں کی کال

جمعرات 17 جولائی 2014 16:14

سرینگر(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 17جولائی 2014ء) بزرگ حریت رہنماء سید علی گیلانی نے فلسطین میں بچوں اور خواتین سمیت سینکڑوں لوگوں کے قتل کیخلاف نماز جمعہ کے بعد مقبوضہ علاقے میں پرامن مظاہروں کی کال دی ہے ۔فورم نے تحریک حریت جموں وکشمیر کی طرف سے منعقدہ ”نزول قرآن کانفرنس“ کے دوران پاس کی جانیوالی ایک قرارداد میں مسلم ملکوں سے اپیل کی کہ وہ اقوام متحدہ کی بے عملی پراحتجاج کیلئے عالمی ادارے میں اپنی رکنیت وقتی طور پر ختم ،اسرائیل کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات ختم اور اسکی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔

فورم کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ سرینگر کے علاقے زینہ کورٹ میں بھارتی فوجی ٹرک کی ٹکر سے سات افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر جب آئی تو کانفرنس درمیان میں روکنا پڑی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی نے جاں بحق ہونے والوں کی ارواح کے ایصال ثواب کی دعا کی اور اسکے بعدغزہ میں اسرائیلی جارحیت کے بارے میں صرف قرار داد پڑھی۔

انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے شرکا نے قرارداد کی حمایت کی اور متفقہ طور پر اسے پاس کیا۔ ترجمان نے کہا کہ قرار داد میں اقوام متحدہ کے کردار کی شدید مذمت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے نے خود یہ بات تسلیم کی کہ اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے اسی فیصد افراد عام فلسطینی شہری تھے لیکن اس نے بے گناہ انسانوں کے قتل عام کو رکوانے کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے۔ قرار داد میں کہا گیا کہ مسلمان ملکوں کو اقوام متحدہ کی رکنیت ختم کر کے اپنا سخت احتجاج درج کرانا چاہیے ۔ قرار داد میں غزہ کی صورت حال کے حوالے سے اسلامی تعاون تنظیم اور ارب لیگ کے کردار کو بھی مایوس کن قرار دیاگیا۔

متعلقہ عنوان :