فلسطین پر اسرائیلی جارحیت انسانیت کی تذلیل ہے،شیخ سراج منیر

جمعرات 17 جولائی 2014 16:42

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 17جولائی 2014ء) پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے رہنما شیخ سراج منیر نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت انسانیت کی تذلیل ہے۔ اسرائیلی ظلم و بربریت اپنی انتہاء پر ہے اور غزہ میں بے گناہ مردوں‘ عورتوں اور بچوں پر بمباری کر کے پورے غزہ کو آگ اور خون میں نہلا دیا ہے۔ اسرائیل غزہ پر بدترین ریاستی دہشتگردی کررہا ہے۔

فلسطینی بچوں کو زندہ جلانے کا واقعہ پوری دنیا اور امت مسلمہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے‘ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کو اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کر کے اغیار کی سازشوں کیخلاف مل کر جلدوجہد کرنی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ او آئی سی اسرائیلی مظالم کا نوٹس لے اور متفقہ قرار داد کے ذریعے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کو مجبور کرے کہ وہ اسرائیل کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے بے گناہ مظلوم معصوم فلسطینی عوام پر اپنے مظالم بند کرے۔

قبلہ اول کو صہیونی شکنجے اور قبضے سے آزاد کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ امت مسلمہ کو اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے طاغوتی قوتوں کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا ہوگا تاکہ اغیار کی سازشوں کا مقابلہ کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :