راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں برستے بادلوں نے گرمی کا زور توڑ دیا ‘ لاہور میں آدھی اور بوندا باندی

ہفتہ 19 جولائی 2014 13:11

لاہور/ راولپنڈی / اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جولائی۔2014ء) راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں برستے بادلوں نے گرمی کا زور توڑ دیا ‘ لاہور میں بھی آندھی کے بعد بوندا باندی نے رت بدل دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں برستی گھٹاوٴں نے موسم حسین بنا دیا۔لاہور کے مختلف علاقوں میں پہلے آندھی چلی پھر بوندا باندی ہوئی۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ ، گجرات ، پنڈ دادنخان ، کھیوڑہ ، پیر محل اور پنڈی بھٹیاں میں بھی بادل خوب گرجے برسے ، سیالکوٹ ، پسرور ، فیصل آباد اور کالا باغ میں بھی جل تھل ایک ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے سرگودھا ، ساہیوال ، ملتان ، حیدر آباد اور مالا کنڈ میں بھی بارش پیشن گوئی کی ہے کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، کچھ علاقوں میں بوندا باندی بھی ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :