مظفر آباد ، کشمیریوں کی منزل پاکستان ہے ،کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان نا مکمل ہے ،مہرالنساء

ہفتہ 19 جولائی 2014 16:42

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جولائی۔2014ء) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی ممبر سابق ڈپٹی سپیکر مہرالنساء نے یوم قرارداد الحاق پاکستان کو یوم تجدید عہد قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی منزل پاکستان ہے کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان نا مکمل ہے قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا کشمیری قوم پاکستان سے اپنا نظریاتی،دینی،ثقافتی ،تاریخی رشتہ جوڑنے اوربھارت کی جبری غلامی کیخلاف آج بھی سراپنا احتجاج ہے19جولائی کو سرینگر میں منظور کی گئی قرار داد نے کشمیریوں کی منزل کا تعین کر دیا تھا مہرالنساء نے کہا کہ مسلم کانفرنس نے جو فیصلہ آج سے 67سال قبل کیا اس تاریخی فیصلہ پر آج بھی کاربند ہے اقتدار ہویا نہ ہو ہماری منزل پاکستان ہے ہم پاکستان کے بلا تنخواہ سپاہی کا کردار ادا کرتے رہیں گے کشمیریوں نے پاکستان کی محبت میں لاکھوں جانوں کی قربانی دی اور ہجرت کی ہے پوری ریاست جموں کشمیر کی بھارتی قبضہ سے آزادی اور اس کا الحاق ہونے تک باشندگان ریاست جموں کشمیر قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کرتے رہے گے۔

متعلقہ عنوان :