تعمیروترقی پیپلزپارٹی کاخاصہ رہاہے،پاکستان ہویاآزادکشمیرجمہوری اقداروروایات پیپلزپارٹی کی وجہ سے ہی قائم دائم ہیں،محمدالیاس چوہدری

منگل 22 جولائی 2014 15:22

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی۔2014ء) مشیرحکومت محمدالیاس چوہدری نے کہاہے کہ تعمیروترقی پیپلزپارٹی کاخاصہ رہاہے،پاکستان ہویاآزادکشمیرجمہوری اقداراورروایات پیپلزپارٹی کی وجہ سے ہی قائم دائم ہیں ہردورمیںآ مریت اورآمریت کی پیداوارلیڈروں نے پیپلزپارٹی کے راستے میں رکاوٹیں ڈالیں لیکن پیپلزپارٹی کی قیادت نے اپنی جانوں کانذرانہ دے کرملک اورقوم کے بہترمستقبل کے لیے کبھی غاصب قوتوں کے سامنے سرنہیں جھکایاہردورمیں سازشیں کی گئیں ہمارے وزراء کرام پراوروزراء اعظم پرجھوٹے مقدمات قائم کیے گئے لیکن کبھی بھی آئین اورقانون ہاتھ سے نہیں چھوڑا،ان خیالات کااظہارانہوں دندلی کے مقام پرپروفیسرمنظورحسین چوہدری کی طرف سے دیئے گئے بڑے افطارڈنرسے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

مشیرحکومت جب اپنے قافلے کے ساتھ دندلی کے مقام پرپہنچے توسینکڑوں کارکنوں،جیالوں اوراہلیان دندلی نے ان کاشانداراستقبال کیا۔مشیرحکومت محمدالیاس چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حلقہ ایک میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے ساتھ ہردورمیں استحصال کیاگیاپی پی کارکنوں کے ساتھ زیادتیاں کی گئیں میرٹ پرہوتے ہوئے بھی پیپلزپارٹی کے نظریاتی کارکنوں اورخاندانوں کوسزادی گئی لیکن اب کسی صورت ایسا نہیں ہوگاماضی کی تمام روایات کوترک کرتے ہوئے سیاسی وضع داری کاپاس رکھتے ہوئے آگے بڑھنامیرامنشورہے قبائلی سیاسی نظام نے ملک کی سیاست کااکھاڑہ بناڈالاآج نظریات مضبوط ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دیتے قبائل مضبوط ہورہے ہیں پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریب کی بات کی،مزدورکسان کی بات کی پسے ہوئے طبقات کی بات ،متوسط طبقات کے حقوق کی بات کی انہوں نے کہاکہ ملک کے غریب عوام کی بہتری اورخوشحالی کے لیے اسی نظریے پرآج بھی کاربندہوں انہوں نے کہاکہ سیاست میں کبھی بھی مخالفت برائے مخالفت نہیں کی اپنے ہوں یابیگانے سیاسی رواداری اوروضع داری کاقائل رہاہوںآ ج پاکستان پیپلزپارٹی کی تین سالہ کارکردگی عوام پرعیاں ہے جہاں بھی دیکھیں تعمیروترقی کے بڑے منصوبے عوامی حکومت کی مقبولیت کامنہ بولتاثبوت ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کاکارکن ہوں اورمیںآ پ کارکنوں کابھائی ہوں میںآ پ کے مسائل سے آگاہ ہوں اورپوری کوشش کررہاہوں کہ آپ کے مسائل آپ کی دہلیزپرحل کرسکوں پاکستان پیپلزپارٹی غریب،مزدور،کسان اورپسے ہوئے طبقات کی نمائندہ جماعت ہے پاکستان پیپلزپارٹی نے عوام کوشعور دیااورعام آدمی کوبھی اس کی اہمیت کااحساس دلایابہت سی طاقتوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کوختم کرنے کی کوشش کی وہ خودتومٹ گئے مگرپاکستان پیپلزپارٹی آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے۔

متعلقہ عنوان :