مسلمانان بر صغیر نے قیام پاکستان کیلئے بے بہا قربانیاں دیں ، چودھری احسن منظور

بدھ 23 جولائی 2014 16:59

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے جوائنٹ سیکرٹری چوہدری احسن منظور نے کہا ہے کہ مملکت خداداد پاکستان کا 68 واں یوم آزادی بھرپور جوش و جذبے کیساتھ منایا جائیگا۔ مسلمانان بر صغیر نے قیام پاکستان کیلئے بے بہا قربانیاں دیں ۔ وطن عزیز کا معرض وجود میں آنا ہمارے اسلاف کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔

جشن آزادی کی تقریبات کو تحریک پاکستان میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کے علاوہ دہشتگردی کی موجودہ جنگ کے شہیدوں اور غازیوں کے نام کرینگے۔ مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے کارکنان جشن آزادی کی تقریبات کو جوش و خروش سے منائینگے۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے اپنی رہائشگاہ پر پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پاکستان کی سا لمیت کی محافظ ہے۔

(جاری ہے)

جس نے ہمیشہ پاکستان کی تکمیل کیلئے اپنا آپ وقف رکھا ‘ قائد اعظم نے مسلم لیگ کے نظریات و افکار کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان کے قیام سے لے کر اپنی شہادت تک مملکت خداداد پاکستان کی فلاح وبہبود ‘ تعمیروترقی اور آنے والے وقتوں میں پیدا شدہ مسائل کو حل کروانے کیلئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور آج بابائے قوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فخر پاکستان میاں محمد نوازشریف اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ میاں محمد نوازشریف نے جب ملک کی باگ ڈور سنبھالی تو پاکستان میں دہشتگردکارروائیاں عروج پر تھیں‘ اداروں کو اداروں کیساتھ متصادم کر کے رکھ چھوڑا گیا تھا مگر قائد پاکستان نے دن رات ایک کر کے مختصر عرصہ میں پاکستان کو ایک مرتبہ پھر اپنے پاؤں پر کھڑا کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :