او آئی سی اگر اسرائیلی مظالم بند کروانے میں کردار ادانہیں کرسکتا تو بلاک ختم کیاجائے آصف مطفائی

جمعرات 24 جولائی 2014 16:51

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) او آئی سی اگر اسرائیلی مظالم بند کروانے میں کردار ادانہیں کرسکتا تو بلاک ختم کیاجائے ‘ تمام اسلامی ممالک ملکر نئے سرے سے ایسا بلاک تشکیل دیں جومسلمانوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوسکے ،غز ہ میں اسرائیلی مظالم او آئی سی کی نااہلی ہے ‘ ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن مظفرآباد کے جنرل سیکرٹری آصف مصطفائی نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کیا ‘ انہوں نے کہاکہ امریکہ نے اسرائیل کو مچھر نما بنادیا ہے ‘ ظاہرا"اسرائیل کاوجود کسی صورت تسلیم مگر مختصر سی ریاست بناکر مسلمانوں کے خلاف ایسے مذموم مقاصد کی تکمیل کررہاہے جس طرح جسامت میں کم مچھر جب جسم کے کسی حصے پرڈھنستا ہے جو پورے خون میں اپنی صرایت پیداکردیتاہے ‘ اسی طرح فلسطین کے مسلمانوں پر امریکی ایماء پر اسرائیل ایسے گھناؤنے مظالم ڈھارہاہے جس کو کوئی پوچھنے والا نہیں ‘ انہوں نے کہاکہ وقت کاتقاضا ہے کہ مسلمانوں کویکجا ہوناپڑے گا اگر پھربھی مسلمانوں نے کردار ادا نہ کیا تو صیہونی طاقتیں ایک ایک کرکے مسلمان ممالک کوختم کردیں گی ‘ فلسطین کے ساتھ ساتھ عراق اورافغانستان کی ہی مثال لے لیجئے جب کفار نے اپناکام کرنا تھا کرلیا ‘ انہوں نے کہاکہ جب تک مسلمان یکجا نہیں ہوجاتے اُس وقت تک مسلمانوں پر طرح طرح کے مظالم ڈھائے جائیں گے ‘ کفار مسلمانوں کومٹانے کے لئے آئے روزنت نئے حربے استعمال کررہاہے ‘ آصف مصطفائی کاکہناتھاکہ اسرائیلی مظالم اسلامی بلاک اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے منہ پرزوردارطمانچہ ہے ‘ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

متعلقہ عنوان :