فلسطین میں مسلمانوں پرجاری اسرائیلی مظالم بند کیے جائیں، پروفیسردلنواز گردیزی

جمعرات 24 جولائی 2014 16:52

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) وائس چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی پروفیسردلنواز گردیزی نے کہاہے کہ فلسطین میں مسلمانوں پرجاری اسرائیلی مظالم بند کیے جائیں، اقوام متحدہ عالمی برداری مسلمانوں پر مظالم کانوٹس لیں ان خیالات کااظہار انہوں نے وامی کے زیراہتمام جامعہ کشمیر میں دیئے گئے افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کررہے تھے وامی کے زیراہتمام جامعہ کشمیر میں دیئے گئے افطار ڈنر میں طلباء وطالبات اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، مندوب وامی برائے آزادکشمیر یاسر بن افسر نے بذات خود انتظامت کی نگرانی کی اور اجتماع سے خطاب کیا، وائس چانسلر جامعہ کشمیر نے اپنے خطاب کے بعد امت مسلمہ کی کامیابیوں کیلئے دعاکی ۔

متعلقہ عنوان :