کشمیر ماڈل کالج میرپور پہلی بیس پوزیشنز میں سے چھ پوزیشنز لے کر آزاد کشمیر بھر میں سرفہرست رہا

ہفتہ 26 جولائی 2014 12:17

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جولائی۔2014ء) آزاد کشمیر تعلیمی بورڈ کے ثانوی امتحان 2014میں کشمیر ماڈل کالج میرپور پہلی بیس میں سے چھ پوزیشنز لے کر سرفہرست رہا۔ کل 138طلباء و طالبات شامل امتحان ہوئے جن میں سے 77نے A+گریڈ، 35نےAگریڈ، مجموعی نتیجہ 100فیصد رہا جو آزاد کشمیر بھر میں سب سے اچھا ہے۔ طلباء میں نعمان عزیز نے 1044نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ شعور احمد نے 1038نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

ارباز شبیر 1034نمبر لے کر گیارہویں، محمد عثمان 1033نمبر لے کر بارہویں، حلیمہ احمد 1028 نمبر لے کر سولہویں اور حافظ محمد وقار 1027نمبر لے کر سترہویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ کشمیر ماڈل کالج 1993سے قائم ہے اور شاندار روایات کا حامل چلا آ رہا ہے اس کی پہلی کلاس 1995میں بورڈ کے امتحان میں شامل ہوئی تب سے اب تک طلباء و طالبات نے 89میڈل اور 381پوزیشنز حاصل کیں جو آزاد کشمیر بھر میں ایک ریکارڈ ہے۔

متعلقہ عنوان :