امسال آزادکشمیر میں جشن آزادی پاکستان یکم اگست تا 14اگست تک منایا جائے گا

ہفتہ 26 جولائی 2014 15:18

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جولائی۔2014ء) آزادکشمیر بھر میں جشن آزادی پاکستان کو جوش وجذبے اور پورے تزک واحتشام کے ساتھ منانے کیلئے آج یہاں ایک اعلیٰ سطحی اجلا س چیف سیکرٹری آزادکشمیرخضر حیات گوندل کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سردار نعیم احمد شیراز ،سیکرٹری مالیات یوسف خان،ایڈیشنل چیف سیکرٹری (جنرل )اکرم سہیل،سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن منیر حسین چوہدری،سیکرٹری تعلیم سکولزخورشید احمد چوہدری،سیکرٹری بلدیات ودیہی ترقی محمد صادق ڈار،سیکرٹری کھیل وثقافت جاوید شیراز، سیکرٹری تعلیم کالجز محمود خان،سیکرٹری لبریشن سیل ممتاز میر،کمشنر مظفرآباد ڈویژن غلام بشیر مغل،ڈپٹی انسپکٹر جنرل پویس ڈاکٹر لیاقت علی،ڈائریکٹر تعلقا ت عامہ راجہ اظہر اقبال اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امسال آزادکشمیر میں جشن آزادی پاکستان یکم اگست تا 14اگست تک منایا جائے گا۔ اس دوران جشن آزادی کے حوالے سے پروگرام و تقریبات منعقد ہونگی۔سرکاری و پرائیویٹ عمارات پر پاکستان کے قومی پرچم لہرایا جائے گا۔ سرکاری ملازمین سینوں پر بیج لگائیں گے عمارت پر رنگ برنگی جھنڈیا ں اور چراغاں کیا جائے گا۔ یکم اگست کو جشن آزادی پاکستان کی تقریبات کا آغاز دعائیہ تقریب سے ہوگا بعد ازاں یکم اگست تا 14اگست کے درمیان قائداعظم کا تصور پاکستان اور آزادی پاکستا ن کے حوالے سے کانفرنسز اور تقریبات ہونگی ، کھیلوں کے مقابلہ ہونگے مشاعرے منعقد ہونگے ۔

سکولوں اور کالجوں میں تقرری مقابلے منعقد ہونگے ۔10اگست کو پاکستان زندہ باد ریلی منعقد ہوگی جبکہ 14اگست کو قومی تقریب ہوگی ۔13اگست شام مظفرآباد میں شمعیں روشن کی جائیں گی اور عمارات پر چراغاں کیا جائے گا۔ 14اگست کو صبح ملک کی سلامتی و استحکام کے لیے مساجد میں خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی ۔8:50منٹ پر سائرن بجائے جائیں گے اور دو منٹ کی خاموشی ہوگی اور بعد ازاں قومی تقریب منعقد ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :