وزیراعظم چودھری عبدالمجید کی آصف زرداری کیلئے درازی عمر کی دعا، سالگرہ کا کیک کاٹا

ہفتہ 26 جولائی 2014 16:19

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جولائی۔2014ء) آزادکشمیرکے وزیربحالیات عبدالماجد خان نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کی امیدوں کا محورومرکز ہے پاکستان مضبوط خوشحال اورترقی کرے گا تو کشمیریوں کو بھی ان کا پیدائشی حق خودارادیت مل سکے گا۔ پاکستان زندہ باد ریلی میں وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کی شرکت سے مسئلہ کشمیرپر پاکستان کے موقف کو مزید تقویت ملے گی پاکستان زندہ باد ریلی سے تحریک آزای کشمیرپر جہاں مثبت اثرات مرتب ہونگے وہاں آزادخطہ کی تعمیروترقی کو بھی چارچاند لگیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انھوں نے دورہ میرپورکے دوران میڈیانمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کی سربراہی میں جہاںآ زادخطہ کی تعمیروترقی میں اہم کرداراداکررہی ہے وہاں تحریک آزادی کشمیرکو اجاگرکرنے اور مملکت خداداد پاکستان سے کشمیریوں کی جذباتی وابستگی کے نظریہ کو بھی فروغ دیاجارہاہے۔ انھوں نے کہاکہ کشمیری پاکستانیوں سے بڑھ کر پاکستانی ہیں جنھوں نے قیام پاکستان سے قبل اپنے مستقبل کافیصلہ پاکستان کے حق میں دے دیاتھا۔ انھوں نے بتایاپاکستان زندہ باد ریلی میں آزادکشمیر بھرسے بلاتخصیص لوگ شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :