لائن آف کنٹرول پر تعینات پاکستان اور بھارتی فوجیوں نے عید کے روز مٹھائیوں کا تبادلہ کیا ، عید کی مبارکباد بھی دی

جمعرات 31 جولائی 2014 18:05

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جولائی۔2014ء) لائن آف کنٹرول پر تعینات پاک بھارت فوجیوں نے عید الفطر کے روز مٹھائیوں کا تبادلہ کیا اور ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق کامان آمان سیتوا اور ٹیٹوال سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف تعینات پاکستانی اور بھارتی فوجیوں نے عید الفطر کے روز ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور آپس میں مٹھائیوں کا تبادلہ کیا ۔