پاکستان زندہ باد ریلی تاریخ ساز ریلی ہو گی،پوری دنیا پر واضح ہو جائیگا کشمیری عوام کی منزل مقصود پاکستان کیساتھ ریاست کا الحاق ہے،راجہ واجد الرحمان

جمعہ 1 اگست 2014 19:04

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اگست۔2014ء) آزادکشمیر کے وزیر اکلاس راجہ واجد الرحمان نے کہاہے کہ پاکستان زندہ باد ریلی تاریخ ساز ریلی ہو گی۔ پاکستان زندہ باد ریلی سے پوری دنیا پر واضح ہو جائے گا کہ کشمیری عوام کی منزل مقصود پاکستان کے ساتھ ریاست کا الحاق ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گذشتہ روز صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان زندہ باد ریلی سے متعلق عوام میں زبردست جوش و جذبہ پایا جاتا ہے اور نوجوان ابھی سے اس عظیم الشان ریلی کے انعقاد کی تیاریوں میں لگ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی اور بین الاقوامی ماحو ل میں رونما ہونے والی تبدیلیوں نے کشمیریوں کی پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی کو مزید مضبوط کیا ہے جس کا عملی مظاہرہ وہ پاکستان زندہ باد ریلی کے دوران کریں گے۔

متعلقہ عنوان :