10 اگست کو پاکستان زندہ باد ریلی میں جوق در جوق شرکت کرنے کیلئے عوام کو متحرک کیا جائے،سید بازل علی نقوی

ہفتہ 2 اگست 2014 16:33

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء) پاکستان زندہ باد ریلی کی میڈیا کمیٹی کے چیئرمین وزیر اطلاعات زراعت ولائیوسٹاک سید بازل علی نقوی نے کہا ہے کہ10 اگست پاکستان زندہ باد ریلی میں جوق در جوق شرکت کرنے کیلئے عوام کو متحرک کیا جائے۔پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی دوراندیش پالیسیوں کا تسلسل ہے ۔

لیپ ٹاپ سکیم ،وزیرا عظم کیب سکیم ،تعلیم اور صحت کے پیکیجز وہ تاریخی اقدامات ہیں جن سے ریاست میں معاشی انقلاب آئے گا اور عوام کی خوشحالی میں اضافہ ہوگا ۔سخت مالی صورتحال کے باوجود وزیرا عظم چوہدری عبدالمجید نے اپنے عوام کے لئے ریلیف حاصل کی ہے۔ پیپلزپارٹی کی حکومت ریاست کے عوام کے مسائل حل کرنے اور ان کی خوشحالی کو یقینی بنانے کا پورا عزم رکھتی ہے اور موجودہ بجٹ اس کا ثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے برداشت ،رواداری اور مفاہمت کے کلچر کو فروغ دے کر کشمیر ی عوام کی مشکلات کم کرنے موجودہ حکومت کا نصب العین رہاہے تعلیم ،صحت ،زراعت پر خاص طور پر فوکس کیا گیا ہے جس سے ریاست میں خوشحالی آئے گی ۔ وزیراطلاعات نے ان خیالات کااظہار وزیرا عظم کے پی پی اواور پی پی کے میڈیا ایڈوائزر شوکت جاوید میرکی قیادت میں ملنے والی وفد سے بات چیت کرتے ہوے کہی جنہوں نے وزیر اطلاعات سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقاتکی ۔

شوکت جاوید میر نے وزیر اطلاعات کو اب تک ریلی کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا ۔وزیر اطلاعات نے ان اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا ۔سید بازل علی نقوی نے اس موقع پر کہا کہ نے کہا حکومت میں پہلی بار آزادکشمیر میں پہلی بار لیپ ٹاپ سکیم شروع کی ہے جس سے ہمارے ہونہار طلبہ اور طالبہ کے حوصلے بلند ہوں گے اور وہ اپنی تعلیمی سرگرمیاں زیادہ بہتر انداز میں جاری رکھ سکے گا۔

ا نہوں نے کہاکہ یہ بھی ریاست کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ہمیں اس بجٹ میں اسلامی ترقیابی بنک نے تعاون فراہم کیا ہے ۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ آزادکشمیر حکومت کم آمدن والے کاروبارئی حضرات و زمین داروں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے خصوصی سکیمیں شروع کرے گی جن کے تحت ان کو بلا سود اور آسان شرائط پر قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ سید بازل علی نقوی نے واضح کیاکہ مجوعی طور پر تقریبا 10ہزار تجارتی یونٹس مختلف اضلاع میں قائم کیے جائیں گے جن سے 18ہزار افراد کو براہ راست روزگار ملے گا اور اس سے ڈیڑھ لاکھ افرادمستفیدہوں گے۔

سید بازل علی نقوی نے واضح کیا کہ خواتین کو خود کفیل خواتین خوشحالی کشمیر کے نام سے شروع ہونے والے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت بھرپور سہولت فراہم کی جائے گی۔اس پروگرام کے تحت 100تعلیمی یافتہ ہنر مند اور کاروبار شروع کرنے میں دلچسپی رکھنے والی خواتین کو بلا سود قرضے دیئے جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ریاست کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعظم گرین کیب سکیم شروع کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے معذور افراد کا بھی خصوصی خیال رکھا ہے اور ان کے لیے مختص رقم میں 100فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :