مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں نے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ شروع کر دیا

ہفتہ 2 اگست 2014 16:39

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء) مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں نے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ شروع کر دیا۔اطلاعات کے مطابق دکانداروں نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے ہاں سے اسرائیلی مصنوعات کی فروخت کم ہوئی ہے اور دکانوں پر خریداری کیلئے آنیوالے نوجوان واضح طور پر اس بات کا اظہار کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل کی مصنوعات ہرگز نہیں خریدینگے۔

(جاری ہے)

نوجوانوں کا کہنا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ آیا ان کے اس فیصلے سے غزہ کے شہریوں کی مشکلات کم ہوگی یا نہیں تاہم انہیں اس بات کا اطمینان ضرور حاصل ہوگا کہ وہ ایک ایسے ملک کو منصوعات نہیں خرید رہے جو فلسطینی مسلمانوں کو قتل کر رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں سماجی رابطوں کی سائیٹوں پر بھی کشمیری نوجوان اسرائیل جارحیت کے خلاف کھل کر اظہار کر رہے ہیں اور ” اسرائیلی منصوعات کا بائیکاٹ کیجئے “ جیسے نعرے درج کر رہے ہیں۔

پیشے کے لحاظ سے سول انجینئر محمد حنیف نے کہا کہ وہ اور اس کے دوستوں نے اسرائیل کی بنی ہوئی اشیا ء نہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگوں کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ کشمیری خود بھارتی مظالم کا شکار ہونے کے باوجود غزہ کے لوگوں کے دکھ دردمیں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :