پاکستان مشکل حالات سے دوچار ، دھرنے مارچ مسائل کا حل نہیں‘چوہدری ریاست تبسم

پیر 4 اگست 2014 16:23

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اگست۔2014ء) پاکستان زندہ باد ریلی میں کشمیری قوم شرکت کر کے پاکستان اور وزیراعظم آزاد کشمیر سے والہانہ عقیدت و محبت کا اظہار کرئیگی پی ایس ایف آزاد کشمیربھر سمیت میرپور سے بھی پاکستان زندہ باد ریلی میں بھرپور شرکت کرئیگی ۔ پاکستان مشکل حالات سے دوچار ، دھرنے مارچ مسائل کا حل نہیں بلکہ جمہوریت کو خطرات لاحق ہیں ان خیالات کااظہار کوارڈینٹر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری ریاست تبسم نے پی ایس ایف ضلع میرپور کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری روایات کو پیپلزپارٹی نے اپنے گردنیں کٹوا کر ختم کر کے میثاق جمہوریت کے ذریعے اور اپنے قائدین کی قربانیوں کے ذریعے ملک میں عوامی راج قائم کیا جس کی وجہ سے آج میاں محمد نواز شریف آج پاکستان کے وزیراعظم ہیں ۔

(جاری ہے)

آج ملک میں ہر فرد آزاد و خود مختار اپنی سدا بلند کر کے حقوق کی بات کرتا ہے تو یہ پاکستان پیپلزپارٹی کا قربانیوں کے ثمر کا نتیجہ ہے سابق صدر آصف علی زرداری نے ملک پاکستان کی بقاء کی خاطر مفاہمتی پالیسی کے ذریعے جب ملک پاکستان ٹوٹ رہا تھا تو سب کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے حقیقی جمہوریت کی بنیاد رکھی اور پانچ سالہ دور حکومت پاکستان میں پہلی مرتبہ جمہوری انداز سے اقتدار منتقلی کے عمل کا عملی جامع پہنایا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ دور ختم ہو چکا ہے جب جمہوری حکومت کا تختہ رات کی تاریکی میں دھرن کیا جاتا تھا وہ چور راستے پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنی گردنیں کٹوا کر ہمیشہ کیلئے بند کر دئیے ہیں ۔ اجلاس سے کالجزو یونیورسٹیز صدور ، سیکرٹری جنرلز ، ممبر سی سی اور تمام عہدیداران نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :