آزاد کشمیر ‘ فارورڈ کہوٹہ کے قریب وین کھائی میں گرنے سے 16 افراد جاں بحق ‘ آٹھ زخمی

منگل 5 اگست 2014 17:53

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اگست۔2014ء) آزاد کشمیر میں فارورڈ کہوٹہ کے قریب وین کھائی میں گرنے سے 16 افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہو گئے زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر میں مظفرآباد سے عباس پور جاتے ہوئے مسافر وین کھائی میں گرنے سے 16 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں اور مقامی افراد نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر عباس پور کے ہسپتالوں میں منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔مقامی انتظامیہ کے افسر شمیم عارف نے بتایا کے وین میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے، جبکہ خطرناک موڑ تیزی سے کاٹنے کے باعث حادثہ پیش آیا۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری مجید نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مرنے والوں کو فی کس تین لاکھ اور زخمیوں کو دس ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :