بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 12 اگست کو مقبوضہ جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے

بدھ 6 اگست 2014 22:59

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2014ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اگلے ہفتے جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی 12اگست کو جموں و کشمیر کادورہ کریں گے اور مقبوضہ کشمیرمیں سرینگر لیہہ بجلی ٹرانسمیشن لائن کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ لداخ میں بجلی کے منصوبوں کاافتتاح بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

یہ وزیراعظم کاعہدہ سنبھالنے کے بعد نریندر مودی کا مقبوضہ کشمیر کا دوسرا دورہ ہوگا۔ سرینگر لیہہ یکطرفہ ٹرانسمیشن لائن کی مدد سے لیہہ کو بجلی کے شمالی گرڈ کے ساتھ جوڑ دیا جائے گا۔نریندر مودی ضلع کرگل کے علاقے چھوتک میں44میگاواٹ اور ضلع لیہہ کے علاقے نیمو بازگو میں45میگاواٹ کے بجلی گھروں کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

متعلقہ عنوان :