مقبوضہ کشمیر، وائس آف وکٹمز کا پریس کالونی سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ، گمنام قبروں کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ

جمعرات 7 اگست 2014 17:07

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اگست۔2014ء) مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی مقامی تنظیم وائس آف وکٹمز نے مقبوضہ علاقے میں دریافت ہونے والی اجتماعی گمنام قبروں کی آزادانہ تحقیقات کیلئے پریس کالونی سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔اطلاعات کے مطابق مظاہرے کی قیادت وائس آف وکٹمز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عبدالقدیر ڈار اور کوآرڈنیٹر عبدالروف خان نے کی جبکہ کارکنوں کی بڑی تعداد نے مظاہرے میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

مظاہرے کے شرکاء گمنام قبروں اور لا پتہ افراد کے بارے میں کسی غیر جانبدار ادارے سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کررہے تھے ۔انہوں نے گمنام قبروں اور لا پتہ افراد کے بارے میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے۔انسانی حقوق کے کارکنوں کاکہناتھا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے شمالی کشمیر میں دریافت ہونے والی ایک ہزار سے زیادہ گمنام قبروں سے متعلق مقامی انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ موصول ہونے کے باوجود کوئی تحقیقاتی کارروائی عمل میں نہیں لائی ہے بلکہ اس سلسلے میں پردہ پوشی کی کوشش کی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مختلف علاقوں میں8ہزار سے زیادہ گمنام قبریں موجود ہیں جبکہ 10ہزار سے زیادہ افرادکو گزشتہ 25برس میں دوران حراست یا دیگر کارروائیوں میں لاپتہ کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :