بارش نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سما ہنی کی حفاظتی دیواروں میں ناقص میٹریل کے استعمال کی کلی کھول دی

منگل 12 اگست 2014 15:20

سما ہنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اگست۔2014ء ) بارش نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سما ہنی کی حفاظتی دیواروں میں ناقص میٹریل کے استعمال کی کلی کھول دی ، حفاظتی دیوار زمین بوس ، کار پارکنگ شیڈ بھی گر گیا ، شیڈ میں کھڑی گاڑی کا فرنٹ حصہ تباہ ، عوامی سیاسی حلقوں کا ٹھیکدار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ہونے والی بارش نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی تازہ بنی ہوئی حفاظتی دیوار میں ناقص میٹریل کے استعمال کی کلی کھول دی بارش کا پانی دیوار کو زمین بوس کر گیا دیوار سے منسلک پارکنگ سٹینڈ بھی گر گیا دیوار گرنے سے شیڈ کے نیچے کھڑی ڈاکٹر راشد کی کار کا اگلا حصہ شدید متاثر ہو گیا حفاظتی دیوار کے بنے ہوئے ابھی بہت کم وقت ہوا ہے دیوار گرنے میں جہاں ناقص میٹریل کا استعمال کیا گیا ہے وہاں پانی کی نکاسی کا معقول انتظام نہ کرنا بھی ہے سما ہنی کے سیاسی سما جی اور عوامی حلقوں نے حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ قومی منصوبوں میں ناقص میٹریل کا استعمال کرنے والے تھیکیداروں اور خصوصاً سما ہنی ہسپتال میں حفاظتی دیوار کا ناقص کام کرنے والے ٹھیکدار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :