Live Updates

عمران خان اور طاہر القادری ملکی ترقی میں سپیڈ بریکر کا کردار ادا کررہے ہیں، شاہ غلام قادر

منگل 12 اگست 2014 18:32

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اگست 2014ء) جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر نے کہاہے کہ عمران خان او رطاہر القادری ملکی ترقی میں سپیڈ بریکر کاکردار ادا کررہے ہیں اوران سپیڈ بریکروں کوراستہ سے ہٹایا جائیگا۔ عمران خان یہ سمجھتے ہیں کہ اگر میاں نوازشریف 5 سال میں پاکستان کو بناگے تووہ کئی دھائیوں تک اقتدار کی منزل حاصل نہیں کرسکیں گے ۔

اب یہ دونوں صاحبان ملک کوتباہی کی طرف لے جارہے ہیں انہون نے کہاکہ ان دونووں کی بچگانہ حرکتوں سے اگر ملک یانظام کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار عمران خان اور طاہر القادرہی ہونگے ان خیالا ت کااظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ عمران خان اور طاہر القادر ی کے پاس کوئی معاشی ایجنڈا نہیں ہے بلکہ یہ بیرونی آقاؤں کے ایجنڈوں پرعملدرآمد کیلئے دن رات مصروف ہیں انہوں نے کہاکہ عمران اور قادری کوجان لینا چائیے کہ حکومتیں لانگ مارچ اور انقلابوں سے نہیں جایاکرتیں قانون کے اندر راستے موجود ہیں اگرکسی نے تبدیلی لانی ہے تو اسمبلی کے اندر آئے اور اپنی اکثریگ شو کرے انہون نے کہاکہ اگر کوئی یہ سمجھتاہے کہ وہ 2یاتین لاکھ افراد سے اقتدار حاصل کرسکتاہے اور حکومت کاتختہ الٹ سکتاہے تواسے یہ بھی پتہ ہونا چائیے کہ 50 اور 60 لاکھ سے توان کی سانیں ہی رک جائینگی انہون نے کہاکہ عمران خان اور طاہر القادری دونوں ایک ہی سکے کے دورخ ہیں انہوں نے کہاکہ اگر جمہوریت کی گاڑی ڈی ریل ہوئی توکم ازکم عمران خان جیسے لوگوں کواقتدار نہیں مل سکتاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یہ دونوں پاکستان کے مخلص نہیں بلکہ غیر سیاسی لوگ ہیں عنقریب نامردار اور ناکام ہونگے ۔ انہوں نے کہاکہ ان کو موجودہ دور میں مسلم لیگ نوا ز کی جانب سے پاکستان میں ترقیاتی کام ہضم نہیں ہورہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم خوب جانتی ہے ۔ ملک کی ترقی میں کون رکاوٹ ہے ، انہوں نے کہاکہ 1980 سے لیکر 2013 تک جب ملک پستی کی طرف جارہاہے تھا تویہ قوتیں کہاں تھیں انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم اور نہ ہی اس دھرتی سے پیارہے بلکہ انہیں تو صرف اور صرف اقتدار سے پیار ہے ، اور وہی ایجنڈے لے کر آگے بڑھ رہے ہیں ، شاہ غلام قادر کاکہنا تھا کہ عمران کان نے آج تک نہیں بتایا کہ ان کے انقلاب اور مارچ کے مقاصد کیا ہیں، کیا کرنا چاہتے ہیں وہ اب نہیں سمجھ رہے لیکن چند دنوں تک انہیں سمجھ آجائیگی انہون نے کہاکہ موجودہ حالات میں خاموش رہنا بے حسی ہوگی ۔

انہوں نے کہاکہ انتخابات کے بعد ملک کی تمام جماعتون نے نوازشریف کووزیراعظم تسلیم کیااور اب انہیں شرمندگی کیوں ہورہی ہے انہوں نے کہاکہ ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے مسترد شدہ لوگ عمران کے گرد اکھٹے ہوگئے ہیں اورا نہیں طرح طرح کے مشورے دے رہے ہیں عمران خود کو قومی لیڈر ثابت کریں اور اپنے معاملات کو اسمبلی کے اندر لیکر آئیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :