پیپلزپارٹی کی قیادت نے وطن کو ایٹمی قوت بنانے اور جمہوریت کے استحکام کے لیے جانوں کے نذرانے دیئے ،شوکت راجہ ایڈووکیٹ

بدھ 13 اگست 2014 19:51

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13اگست 2014ء) وزیراعظم آزادکشمیرکے سیاسی مشیرشوکت راجہ ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے وطن عزیز کو ایٹمی قوت بنانے اور جمہوریت کے استحکام کے لیے جانوں کے نذرانے دیئے ہیں۔ جن سیاسی قوتوں کو عوام نے سیاسی مینڈیٹ دیاہوتاہے وہی قوتیں عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتی ہیں۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کوفروغ دیاہے۔

پیپلزپارٹی کی قیادت وزیراعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف کے عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتی ہے۔ لانگ مارچ یا شارٹ مارچ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے اپنے اخباری بیان میں کیا۔ انھوں نے کہاکہ 14 اگست کا دن ہماری تاریخ کا اہم دن ہے اور یہ دن پاکستان اور کشمیری عوام کے لیے عید سے بھی کم نہیں ہے۔

(جاری ہے)

14 اگست کو ہمیں بھرپورقوت کا مظاہرہ کرکے اتحاد واتفاق کا عملی مظاہرہ کرناچاہیے نہ کہ ہم قائد اعظم محمدعلی جناح اور قائد عوام شہیدذوالفقارعلی بھٹو کے ایٹمی پاکستان کو کمزورکرنے کے لیے لانگ مارچ یاشارٹ مارچ کا حصہ بنیں۔

انھوں نے کہاکہ بعض سیاسی قوتوں کے غیرذمہ دارانہ اقدام سے جمہوریت سمیت ملک کا امیج بیرونی سطح پرخراب ہورہاہے جومعاشی خوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن رہی ہیں۔ انھوں نے پاکستان کی تمام سیاسی قوتوں سے کہاکہ وہ 14 اگست کو سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر بھرپور اتحاد ویکجہتی کا عملی مظاہرہ کریں اور یوم آزادی کی خوشیاںآ پس میں بانٹیں۔

متعلقہ عنوان :