آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ کے سینئر موسٹ مسٹر جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء نے قائمقام چیف جسٹس آف آزادجموں وکشمیر کا حلف اٹھالیا

جمعرات 14 اگست 2014 18:21

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست۔2014ء) آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ کے سینئر موسٹ مسٹر جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء نے قائمقام چیف جسٹس آف آزادجموں وکشمیر کا جلف اٹھالیا صدرسردار محمد یعقوب خان نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔

(جاری ہے)

مسٹر جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء 10/ ستمبر تک اس عہدے پر قائم رہیں گے ۔جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس اعظم خان کے بیرون ملک چھٹی پر ہونے کی وجہ سے قائمقام چیف جسٹس تعینات کیا گیا۔حلف برداری کی تقریب میں آرادکشمیر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے جج صاحبان ،وکلاء برادری ،سیکرٹری صاحبان اور عمائدین شہر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :