مظفر آباد میں بارش کا سلسلہ جاری‘موسم خوشگوار ہوگیا

ہفتہ 16 اگست 2014 14:27

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست۔2014ء) ملک بھر سمیت دارالحکومت مظفر آباد میں بارش کا سلسلہ جاری۔موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ شاہراہ نیلم ،ایبٹ آباد روٹ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایک بار پھر بند۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں گزشتہ رات سے تیز آندھی اور بارش کے باعث ایک طرف سے گزشتہ چھ روز کی شدید گرمی کے باعث موسم تبدیل ہوگیا مگر دوسری جانب گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ شاہراہ نیلم کامہ دیولیاں کے مقام سے لینڈسلائیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے جزوی طور پر ٹریفک بند جبکہ کوہالہ کے مقام سے ایک بار پھر بند ہوگیا مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

متعلقہ عنوان :