سنجوال کینٹ،موٹر وے پولیس کے 96 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

ہفتہ 16 اگست 2014 16:27

سنجوال کینٹ(آن لا ئن) موٹر وے پولیس کے 96 کانسٹیبل(Junior Patrol Officer ) کو ہیڈ کانسٹیبل (Assistant Patrol Officer ) کے عہدے پر ترقی دے دی گئی جسمیں نارتھ ون سیکٹر کے 09 کانسٹیبل بھی شامل ہیں اس سلسلے میں سیکٹر کمانڈر آفس خیر آباد میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایس ایس پی ڈاکٹر میاں سعید احمدنے نئے ترقی پانے والے ملازمان کو رینکس لگائے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی ڈاکٹر میاں سعید احمد نے ترقی پانے والے ملازمان کو مبارکباد دی اور کہا کہ ترقی پانے والے ملازمین اب ذیادہ جذبے اور لگن سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دینگے اور ترقی پانے سے ملازمین اور ڈیپارٹمنٹ کا مورال بلند ہو گا،انکو اس بات کی یاد دھانی کرائی گئی کہ موٹر وے پولیس کی ایمانداری لوگوں کی مدد اور خوش اخلاقی ہی اس کا اثاثہ ہیں اور ان اوصاف کو کسی صورت بھی ہاتھ سے جانے نہیں دینا،انہوں مزید کہا کہ جناب آئی جی ذولفقار چیمہ صاحب کی کاوشوں سے ویلفیئر کے کئی اہم پراجیکٹس تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں، بہت جلد ڈیپارٹمنٹ کو150 نئی اور جدید گاڑیاں مل جائیگی جس سے پٹرولنگ موثر ہو جائیگی اور ٹریفک وائیلیشن کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی، اسطرح آئی،جی صاحب نے ڈیپارٹمنٹ میں321پٹرول آفیسران کے نئے اسامیوں کا اعلان بھی کیا ہے جسمیں 138 آسامیاں برائے سب انسپکٹر ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کیلئے مختص کی گئی ہیں اس موقع پر ڈی ایس پی سردار فتح خان اور انسپکٹر ضابط خا ن بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :