صدر آزاد جموں وکشمیر کی حکومت آزاد کشمیر کو تمام ریٹائرڈ ملازمین اور پنشنرر کی 50 فیصد کمیوٹیشن بحال کرنے کی ہدایت

جمعرات 21 اگست 2014 18:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء ) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد یعقوب خان ، نے حکومت آزاد کشمیر کو تمام ریٹائرڈ ملازمین اور پنشنرر کی 50 فیصد کمیوٹیشن بحال کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

صدر آزاد کشمیر نے مزید یہ بھی کہا ہے کہ گزشتہ عرصہ میں ہونے والے تمام اضافے بھی پنشنر ر اور ریٹائرڈ ملازمین کو دیئے جائیں صدر آزاد کشمیر نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کو ایک مکتوب میں کہا کہ حکومت پاکستان میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں ریٹائرڈ ملازمین اور پنشنرز کے لیے 50 فیصد کمیوٹیشن بحال کر دی ہے اور اس دوران ہونے والے اضافے بھی پنشنرز کو دیئے جا رہے ہیں ۔

حکومت پنجاب نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل در آمد کر دیا ہے اس لیے آزاد کشمیر میں بھر اس فیصلے پر من و عن عمل کیا جائے انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی مراعات و استحقاق کے حوالے سے حکومت آزاد کشمیر و فاق اور پنجاب کے رولز ریگولیشن پر عمل کرتی ہے اس لیے سپریم کورٹ آف پاکستان کے اس فیصلے کا نفاذ بھی آزاد کشمیر میں کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :