جھڈو میں ناجائز اسلحہ کی سرعام فروخت جاری ، پولیس خاموشی تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی

ہفتہ 23 اگست 2014 17:05

جھڈو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اگست۔2014ء) جھڈو میں ناجائز اسلحہ کی سرعام فروخت جاری ، پولیس خاموشی تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی ،جھڈو شہر اور گرد نواح میں غیر قانونی اسلحہ کی خرید وفرخت نے جھڈو کو اسلحہ کو گڑھ بنا دیا ہے نہ صرف دوسرے شہروں بلکہ دیگر اضلاع کے لوگ بھی جھڈو میں اسلحہ کریدنے اور فروخت کرنے آتے ہیں جھڈو اسٹیشن روڈ پر پان کی کیبنوں ، آٹوز اسٹور پر سرعام باقاعدہ نمائش کے زریعے اسلحہ فروخت کیا جارہا ہے تو دوسری جانب جھڈو کے نزدیک اینٹوں کے بھٹوں پر بھی اسلحہ کی ناجائز خرید وفروخت جاری ہے ، معلوم ہوا ہے اسلحہ کی سرعام خرید وفروخت میں جھڈو پولیس کے چند افسران بھی ملوث ہیں ، سرعام اسلحہ کے جاری کاروبار سے جھڈو شہر میں اسلحہ عام جام ہوگیا ہے یہاں تک کہ اسکول و کالج کے بچوں کے پاس بھی اسلحہ ہونا اور نمائش کرنا فیشن بن گیا ہے ، شادی بیاہ اور کرکیٹ میچ سمیت دیگر تقریبات میں ہوائی فائرنگ کرنا رواج بنتا جارہا ہے جبکہ معمولی باتوں کے لڑائی جھگڑوں میں بھی اسلحے کا استعمال ایک عام سی بات ہوگئی ہے ، جھڈو میں ہر ماہ ہزاروں کی تعداد میں چھوٹے بڑے ہتھیاروں کی خرید فروخت ہوتی ہے مگر پولیس اس تمام معاملات سے بے خبر ہے اگر کسی لڑائی یا کسی چیکنگ کے دوران پولیس کوئی ہتھیارپکڑ بھی لیتی ہے تو وہ سفارشات اور رشوت کے زریعے واپس دیدیا جاتا ہے جھڈو میں اتنی زیادہ تعداد میں غیر قانونی ہتھیارہونے کے باوجود بھی جھڈو پولیس اسٹیشن پر ناجائز اسلحہ رکھنے کے مقدمات برائے نام درج کئے جاتے ہیں ، ناجائز اسلحہ کی سرعام فروخت کے باعث جھڈومیں وارداتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے جھڈو کے سیاسی سماجی رہنماؤں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ، ایس پی میر پور خاص سے مطالبہ کیا ہے کہ جھڈو مین ناجائز اسلحہ کی خرید وفروخت پر فوری کنٹرول کیا جائے اور شادی بیاہ میں فائرنگ کرنے پر سختی سے پابندی لگائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :