آزاد کشمیر،پی اے سی کا اجلاس،کمیٹی کی ہدایت کے مطابق میر پور ڈویژن نے چار کروڑ14 لاکھ 22 سے زائد جبکہ پونچھ ڈویژن نے81 لاکھ99 ہزار سے زائد ریکورٹی کر کے سرکاری خزانے میں داخل کئے

پیر 25 اگست 2014 16:57

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء) آزاد کشمیر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سردار عابد حسین عابد کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ممبران کمیٹی سردار میر اکبر خان،چوہدری محمد اسماعیل ،ڈاکٹر نجیب نقی اور محکمہ جات کے حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں بورڈ آف ریونیو،محکمہ مال،مظفر آباد ،میر پور ،پونچھ ڈپٹی کمشنر صاحبان نے اجلاس میں شرکت کی ۔

کمیٹی کی ہدایات کے مطابق میر پور ڈویژن نے4 کروڑ14 لاکھ22 ہزار سے زائد ریکوری کر کے خزانہ سرکار میں داخل کر لئے ہیں ۔ڈویژن ہا نے ایک ارب2 کروڑ64 لاکھ78 ہزار سے زائد مزید ریکوری کرنی ہے ۔آفات سماوی کے حوالے سے سے محکمہ کا موقف ہے کہ اب پیشگی ادائیگی نہیں ہوتی ۔کیس مرتب کر کے ڈیمانڈ کی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین کمیٹی نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ داران ڈیپارٹمنٹ کے مطابق مالیات سے تحریک کریں ۔

حادثی اموات میں ادائیگی ایک ہفتہ میں کی جانی چاہیے ۔محکمہ نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان میں جاتے ہوئے یا واپس آتے ہوئے حادثہ کی صورت میں بھی ادائیگی کی جاتی ہے ۔محکمہ کا اظہار ہے کہ ایک کروڑ30 لاکھ کے بیشتر اعتراضات ساقط ہو سکیں گے ۔کمیٹی نے ریکوری کے حوالے سے اضلاع کے ڈپٹی کمشنر صاحبان کو تین ماہ کی مہلت دی ہے تا کہ پرفارمنس بہتر ہو سکے۔سال2007 لینڈ ریونیو سے92 کروڑ روپے،میر پور میں رکھے گئے حکمہ کا اظہار ہے کہ90 کروڑ واپس کر دیئے گئے جبکہ میر پور میں فیسٹیول پر 2 کروڑ روپے خرچ کر دیئے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :