کسی ہٹ دھرمی ضد کی وجہ سے جمہوریت کو نقصان پہنچا انہیں قوم کسی بھی صورت میں معاف نہیں کرے گی، عبدالسلام بٹ

پیر 25 اگست 2014 17:25

مطفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء) آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر سیاحت وشہری دفاع عبدالسلام بٹ نے اپنے اخباری بیان میں کہ ہے کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال کو مل کر حل کرنے کے لیے پاکستان کی سیاست کے بے تاج بادشاہ مرد حر سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کا رول انتخابی قابل ستائش ہے اور اس سیاسی افرتفری کو حل کروانے میں وہ کامیاب ہو جائیں گے اس وقت پاکستانی قوم کے علاوہ پوری دنیا کی نظریں ان پر ہیں پاکستان پیپلز پارٹی نے اس ملک اور جموریت آئن اور پارلیمنت کی بالادستی کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جس کی تاریخ گورہ ہے۔

ہم نے اس کے لیے اپنی عظیم سے عظیم قیادت قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید جموریت متحرمہ بے نظیر بھٹو کی جانوں کا نظرانہ پیش کیا ہے جمعوریت کی شمع کو روشن کرنے کے لیے اس میں ہمارا خون شامل ہے ہم کسی بھی صورت میں جموریت کی رسی ڈیل ریل نہیں ہونے دیں گے تمام تر معاملات کا حل مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے اس کے لیے مردحر آصف علی زرداری نے تجاویز دی ہیں ان پر عمل کیا جائے فوراََ اس ملک سے افراتفری کو ختم کیا جائے ۔

(جاری ہے)

معاملات کو مذاکرات اور پارلیمنت کے ذریعے حل کیا جائے اگر اتنی قربانیوں کے بعد جموریت کو کسی ہٹ دھرمی ضد کی وجہ سے نقصان پہنچا انہیں قوم کسی بھی صورت میں معاف نہیں کرے گی۔ اور انہ ہی پاکستان پیپلز پارٹی ۔ ہم نے جموریت کے تحفظ کی قسم کھائی ہوئی ہے۔ ملک اس وقت مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے۔ مزید اس قسم کا کھیل تماشہے کا متحمل نہیں ہو سکتاہے۔

متعلقہ عنوان :