اہم خبرآنے والی ہے، اپنااہم ترین اعلان 24گھنٹوں کیلئے ملتوی کرتا ہوں،عمران خان،
آج رات یہ اعلان کیاجائیگا، تحریک کامقصدعوام کووہ اصل حقوق دلوا ناہے جوحقیقی جمہوریت میں کسی بھی ملک کی عوام کوحاصل ہوتے ہیں ،نئے پاکستان میں عدل وانصاف اورانسانیت کانظام ہوگا،عوام حکمرانوں کااحتساب کرسکیں گے ، نوازشریف دھاندلی کرکے آگے آئے ہیں اس لئے استعفیٰ دینے سے کترارہے ہیں ، تحریک انصاف اس وقت تک نہیں اٹھے گی جب تک نوازشریف مستعفی نہیں ہوجاتے ، آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب
بدھ 27 اگست 2014 22:54
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ اہم خبرآنے والی ہے جس کے باعث وہ اپنااہم ترین اعلان 24گھنٹوں کیلئے ملتوی کرتے ہیں اورآج(جمعرات ) رات 10بجے یہ اعلان کیاجائیگا، ان کی تحریک کامقصدعوام کووہ اصل حقوق دلوانا ہے جوحقیقی جمہوریت میں کسی بھی ملک کی عوام کوحاصل ہوتے ہیں ،نئے پاکستان میں عدل وانصاف اورانسانیت کانظام ہوگااورعوام حکمرانوں کااحتساب کرسکیں گے ،کرپٹ نظام کے باعث پاکستان میں امیرامیرتراورغریب غریب ترہوتاجارہاہے مگرجب بھی کوئی پاکستانی بیرون ملک گیااس نے اپنے ٹیلنٹ کی بنیادپرسب سے زیادہ ترقی کی اوریہی وجہ ہے کہ اس وقت ملک کے سارے بہترین ذہن باہربیٹھے ہوئے ہیں ۔
نوازشریف دھاندلی کرکے آگے آئے ہیں اس لئے استعفیٰ دینے سے کترارہے ہیں ، وہ مستعفی ہو ں کیونکہ انکوائری پراثراندازنہیں ہوسکیں گے ،مگرتحریک انصاف اس وقت تک نہیں اٹھے گی جب تک نوازشریف مستعفی نہیں ہوجاتے ۔(جاری ہے)
ان خیالات کااظہارانہوں نے پارلیمنٹ ہاوٴس کے سامنے ڈی چوک میں آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں زیادہ ترآمریت رہی لیکن منتخب حکمران بھی آمروں کے راستے پرچل پڑے ،جہاں منتخب وزیراعظم آمربننے کی کوشش کرتارہااورڈکٹیٹرجمہوری بننے کی کوشش کرتارہاجس کے باعث ملک کاسارانظام تباہ وبربادہوکررہ گیا،ہمارے ملک میں انسانیت اورانصاف کانظام موجودنہیں ۔
انسانیت کے نظام میں انسانی حقوق ،فلاحی ریاست اوربرابری ہوتی ہے ،جبکہ انصاف میں آئین وقانون کی بالادستی اوراحتساب کاکڑانظام ہوتاہے ،جہاں عام شہری بھی جابرحکمران پراحتساب کرنے کاحق رکھتاہے اورسب برابرہوتے ہیں ۔انہوں نے نوازشریف کوپاکستان کاحسنی مبارک قراردیتے ہوئے کہاکہ نوازشریف نے پاکستان میں مصرکانظام نافذکررکھاہے اورحقیقی جمہوریت مفلوج ہوکررہ گئی ہے ۔حسنی مبارک بھی نوازشریف کے طرح کے انتخابات کرواتاتھااوراس کے بیٹوں کے بیرون ملک اربوں ڈالرپڑے ہوئے تھے جس کانتیجہ یہ نکلاکہ ایک وقت کاامیرترین مصرکرپٹ ترین ملک بن گیااوراس کاموجودہ حال حسنی مبارک کی وجہ سے ہوا،لیکن وہاں کی عوام باہرنکلی اورحسنی مبارک اوراس کے خاندان سے چھٹکاراحاصل کیا۔ان کاکہناتھاکہ دنیامیں صرف تین چارایسے ممالک ہیں جہاں حقیقی جہموریت ہے باقی تین ارب مسلمانوں کاحال بہت خراب ہے ۔ان کاکہناتھاکہ اب تک جتنے بھی حلقے کھولے ہیں وہاں بے پناہ دھاندلی ثابت ہوئی ہے ۔انہوں نے الزام عائدکیاکہ مئی 2012ء کے انتخابات میں سابق چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری ،الیکشن کمیشن آف پاکستان ،آراوز،نگران حکومت اورسب لوگ ملے ہوئے تھے جنہوں نے مل کرنوازشریف کوجتوایااوربعدمیں نوازشریف نے انہی لوگوں کوبڑے بڑے عہدے دیکرنوازا،اگران لوگوں کاکڑااحتساب نہیں کیاجائیگاتوآئندہ کبھی شفاف انتخابات نہیں ہوسکیں گے ۔عمران خان کاکہناتھاکہ وہ جونیاپاکستان بنائیں گے اس میں بہترین نظام ہوگاعام آدمی کی زندگی بہترہوگا،کسان ،ٹیچرپولیس ججزسمیت سرکاری افسران کی تنخواہیں بہترکرکے کرپشن اورلوٹ مارکرخاتمہ کیاجائیگااورنظام میں شفافیت اورمیرٹ لایاجائیگا۔عمران خان نے ہندوستان کی مثال دیتے ہوئے کہاکہ 35سال قبل ہندوستان سے جب وہ میچ کھیل کرواپس پاکستان آئے توایسے لگاکہ کسی امیرترین ملک میں داخل ہوئے ہیں مگرصرف بیس سال کے عرصے میں ہندوستان ہم سے بہت آگے نکل چکاہے جس کے پیچھے ان کابہترین انتخابی نظام کارفرماہے ۔ان کاکہناتھاکہ ہندوستان میں پچاس کروڑووٹروں نے ووٹ دیئے مگرکسی نے دھاندلی کاالزام نہیں لگایا۔انہوں نے کہاکہ وہاں میرٹ اورآئین کی بالادستی کے نظام نے بہترین اصلاحات لائی ہیں ،کسان کواربوں روپے کی سبسڈیزدی جاتی ہے جس کے باعث وہاں کے کسان پاکستانی کسان کی نسبت دگنی ،تگنی ترقی کررہاہے ۔مزید اہم خبریں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.