کوٹ غلام محمد،زمیندار مہیش کمار کی مبینہ نجی جیل پر چھاپہ ، 20 ہاری بازیاب

جمعرات 28 اگست 2014 16:44

کوٹ غلام محمد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) کوٹ غلام محمد میں پولیس نے سیشن کورٹ میرپور خاص کے حکم پر گوٹھ مکھن سنگھ دیہہ نمبر 304 میں زمیندار مہیش کمار کی مبینہ نجی جیل پر چھاپہ مار کر 20 ہاریوں کو بازیاب کرایا ہے اور بازیاب کرائے گئے ہاریوں کو تھانہ کوٹ غلام محمد میں لایا گیا ہے جن کو کل پولیس عدالت میں پیش کرے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میرپور خاص نے فریادی جیجو بھیل کی فریاد پر کوٹ غلام محمد پولیس کو گوٹھ مکھن سنگھ میں دیہہ نمبر 304 میں زمیندار رمیش کمار کی نجی جیل پر چھاپہ مار کر ہاریوں کو بازیاب کرانے کا حکم دیا تھا جس پر کوٹ غلام محمد پولیس نے مہیش کمار کی زمین واقع دیہی 304 میں چھاپہ مارا اور مبینہ نجی جیل سے شریمتی دیا‘ سجن‘ کھہراج‘ بچی‘ ستار‘ جنیدہ‘ کانجی‘ پیلاج‘ علہورگینی‘ شریمتی دیویا‘ شریمتی بنو‘ شریمتی رادھا‘ پرکھو‘ بسیر‘ لیلی‘ کوتیا‘ لجپت اور دیگر کو بازیاب کرایا ہے اور بازیاب کرائے گئے ہاریوں کو کل کوٹ غلام محمد پولیس عدالت میں پیش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :