مقبوضہ کشمیراسمبلی ، پاکستان سے مذاکراتی عمل بحال کرنے کی قرارداد متفقہ طورپرمنظورکرلی

جمعرات 28 اگست 2014 17:15

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) مقبوضہ کشمیراسمبلی نے پاکستان سے مذاکراتی عمل بحال کرنے کی قرارداد متفقہ طورپرمنظورکرلی۔قرارداد میں نئی دہلی پر اسلام آباد سے مذاکرات بحال کرنے پرزوردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیراسمبلی کی لیجسلیٹوکونسل نے وائس ووٹ کے ذریعے متفقہ طورپرقرارداد کی منظوری دی ۔ قرارداد میں بھارتی حکومت پرزوردیاگیا ہے کہ خطے اور بالخصوص جموں اورکشمیرمیں قیام امن کے لیے پاک بھارت مذاکرات بحال کیے جائیں ۔ بھارتی حکومت نے پاکستانی ہائی کمشنر کی حریت رہنماں سے ملاقات کو بہانہ بناکر پاک بھارت سکریٹری خارجہ سطح کے مذاکرات معطل کردیے تھے ۔

متعلقہ عنوان :