بھا رت ،پاکستان سری لنکا کا میچ دیکھنے والے کشمیری طالبعلموں پر انتہا پسندہندو ؤں کا حملہ 12 طلباء زخمی
جمعرات 28 اگست 2014 21:32
موہالی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) بھارتی ریاست پنجاب کے شہر موہالی میں انتہاپسند ہندوؤں نے سوامی پرما نند کالج میں زیر تعلیم 12 کشمیری طالب علموں کواس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ میچ دیکھ رہے تھے ۔ بی ٹیک کے کشمیری طالب علموں نے سرینگر میں ٹیلی فون پر فون پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ وہ منگل کو کالج ہوسٹل میں ٹیلی ویژن پر پاکستان اورسری لنکا کے درمیان کرکٹ میچ دیکھ رہے تھے وہ مقامی ہندوطالب علموں نے ان پر حملہ کردیا،جس سے قاسم خورشید، مزمل یوسف، عمر بٹ، خالد احمد، پیرزادہ ماجد اور امجد شوکت سمیت کم از کم 12 کشمیری طلباء زخمی ہو گئے۔
انہوں نے بتایا کہ وارڈن سندیپ سنگھ 10 بجے آیا اور انہیں ٹیلی ویژبن بند کرنے کیلئے کہا ۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ وارڈن نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا میچ دیکھنے پر ان سے توہین آمیز سلوک کیا ۔طلباء نے بتایا کہ جب انہوں نے وارڈن کی توہین آمیز زبان پر اعتراض کیا اورکہا کہ وہ یہ معاملہ کالج انتظامیہ کے سامنے اٹھائیں گے ، تو اس نے کالج کے ہندو طالبعلموں کو بلا لیا اور چاقوؤں ، آہنی راڈوں اور دیگر ہتھیاروں سے لیس ہندو طالبعلموں نے ان پر حملہ کر دیا ۔
انہوں نے بتایا کہ کالج میں تقریبا 200کشمیری طلباء اورتقریبا 700دیگر طلبا زیر تعلیم ہیں۔ کشمیری طلباء نے مزید کہا کہ اگلے روزصبح سینکڑوں مقامی لوگ ان پر حملہ کرنے کیلئے کالج کے باہر جمع ہو گئے ۔ انہوں نے کہاکہ وارڈن نے مقامی لوگوں کو انکے خلاف بڑھکایا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مقامی پولیس نے کالج میں داخل ہو کر ان کی جان بچائی۔طالبعلموں نے بتایا کہ کالج حکام نے صورتحال کنٹرول سے باہر ہونے پر 15 دن کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے اورہم کالج سے واپس گھروں کو لوٹ رہے ہیں ۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.