مقبوضہ کشمیر‘بھارتی فوجیوں نے گذشتہ ماہ18کشمیریوں کو شہید کیا

پیر 1 ستمبر 2014 22:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دورا ن گزشتہ ماہ اگست میں18کشمیریوں کو شہید کیا ، سر ینگر سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق ان میں سے ایک کو جعلی مقابلے کے دوران شہید کیا گیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے گذشتہ ماہ پر امن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں134افرادشدید زخمی ہوئے جبکہ174 شہریوں جن میں زیادہ تر نوجوان، حریت رہنما اور کارکن شامل تھے کو گرفتار کیا گیا۔ بھارتی پولیس اہلکاروں نے گزشتہ ماہ 7 خواتین کی عصمت دری بھی کی۔

متعلقہ عنوان :