منشیات کی روک تھام کیلئے نیلم پولیس کاکردارخوش آئند ہے ،سردار مقصود مغل ایڈووکیٹ

منگل 2 ستمبر 2014 14:49

مظفرآباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 ستمبر۔2014ء) منشیات کی روک تھام کیلئے نیلم میں پولیس کاکردارخوش آئند ہے ‘ پولیس عوام دوست ہے ‘جرائم پیشہ افراد اپنے غیرقانونی غیراخلاقی منشیات فروشی کے کاروبار کو وسعت دینے کی خاطر قومی ادارہ اورمعززین علاقہ کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کررہے ہیں ‘ چوکی پولیس کیل میں پولیس گردی کی خبر خلاف حقائق ہے ‘ ان خیالات کااظہار سردارمقصود مغل ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ جس شخص کو بے گناہ اورشریف شہری کہا گیاہے وہ ایک منظم منشیات فروشوں کاسرغنہ ہے ‘ اوراس سے قبل بھی اقبال خان تحصیل فوجداری عدالت شاردہ میں امتناع منشیات ایکٹ 3/4کاملزم ہے اور یہ دوسری مرتبہ موصوف سے پانچ سو گرام چرس برآمد ہوئی ہے ‘ جس کی ضمانت ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ اٹھمقام سے حاصل کرنے کے بعد ملزم گھر چلا گیا تھا انہوں نے کہاکہ نیلم ویلی بالخصوص اپرنیلم میں نوجوانوں کومنشیات کی سپلائی کرنیوالا ایک منظم گروہ ہے جس میں اقبال خان سرفہرست ہے جوچرس ‘ گردہ ‘ افیون کی ترسیل نیلم ویلی میں کروارہاہے ‘ نوعمربچوں کو نشہ کی عادت ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کی جارہی ہے اورنیلم کی نوجوان نسل کوتباہ کرنے میں اہم کرداراداکررہاہے ‘ انہوں نے کہاکہ منشیات فروش گروہ نے اپنے کاروبار کو وسعت دینے اورجرائم سے بچانے کے لئے قومی ادارہ پولیس اورمعززین علاقہ کو ملوث اوربدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں جوکہ سراسر غلط ہے عوام علاقہ اس پولیس کریک ڈاؤن کی حمایت کرتی ہے اور علاقہ میں جرائم پیشہ افراد ‘ منشیات فروشی کاخاتمہ چاہتی ہے ملزم اقبال خان جواس وقت 3/4کے دومقدمات میں عدالت کے سامنے ملزم ہے اس پر پولیس نے کوئی تشدد نہ کیاہے بلکہ ملزم مذکور کی طبیعت خرابی کے باعث باقاعدہ طورپرطبعی معائنہ کیل ہسپتال میں ہوتارہا اورازاں بعد ضمانت حاصل کی اور 30تاریخ کوگھر چلا گیا وہاں سے بلڈ پریشر زیادہ ہونے کی وجہ سے اوربہتر چیک اپ کی غرض سے مظفرآباد ریفرکیا گیا ‘ پولیس کا کوئی تشدد ثابت نہ ہے چوکی افسرکیل ہمراہ دیگر نفری خوش اسلوبی سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں عوام علاقہ کو پولیس سے کو شکوہ شکایت نہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :