آزادجموں وکشمیراور پاکستان میں میڈیکل کالجز میں داخلہ لینے والے طلباء وطالبات کے لیے UHS کے زیراہتمام سٹیٹ انٹری ٹیسٹ 28 ستمبر 2014 کوہونگے

منگل 2 ستمبر 2014 15:57

میرپور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 ستمبر۔2014ء) آزادجموں وکشمیراور پاکستان میں میڈیکل کالجز میں داخلہ لینے والے طلباء وطالبات کے لیے UHS کے زیراہتمام سٹیٹ انٹری ٹیسٹ 28 ستمبر 2014 کوہونگے ۔جس کے لیے داخلہ فارمز یکم ستمبر2014 سے 10 ستمبر2014 تک حاصل کیے جاسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ بات محترمہ بے نظیربھٹو شہید میڈیکل کالج میرپور آزادکشمیرکے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹرمیاں عبدالرشید کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیزمیں بتائی گی پریس ریلیز کے مطابق آزادجموں وکشمیر کے میڈیکل کالجز میں داخلہ لینے والے طلباء وطالبات کے لیے سٹیٹ انٹری ٹیسٹ 2014-15 یو ایچ ایس کے زیراہتمام 28 ستمبر 2014 کو میرپور،مظفرآباد، راولاکوٹ اور راولپنڈی میں بیک وقت منعقد ہورہے ہیں جس کے لیے داخلہ فارمز یکم ستمبر2014 سے 10 ستمبر2014 تک محترمہ بے نظیربھٹو شہید میڈیکل کالج میرپورودیگر متعلقہ ادارہ جات میں دستیاب ہیں۔

عوام الناس کومطلع کیاجاتاہے کہ داخلہ فارم حاصل کرکے10 ستمبر2014 تک متعلقہ کالج/دفترمیں جمع کروائیں۔ ایف ایس سی میڈیکل گروپ کے نتائج کے منتظر طلبہ وطالبات رزلٹ کارڈ کی جگہ اپنے ادارہ ہوپ سرٹیفکیٹ فارم کے ساتھ منسلک کریں۔

متعلقہ عنوان :