میرپور، ستمبر 1965 میں پاک فوج کے جوانوں نے بیش بہا قربانیاں دیں ،پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمان

منگل 2 ستمبر 2014 17:02

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 ستمبر۔2014ء) وائس چانسلر مسٹ آزاد کشمیر پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ ستمبر 1965 میں پاک فوج کے جوانوں نے بیش بہا قربانیاں دیں قوم ان کی قربانیاں کو فراموش نہیں کرسکتی۔ پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔افواج پاکستان نے جرات و بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں وہ تاریخ میں ایک در خشاں مثال ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں میر پور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نیمنعقد ہونے والے سیمینار بعنوان "دفاع پاکستان اور عصری تقاضے" کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمان نے کہا کہ ستمبر 1965کے جذبے کو اب شدت سے محسوس کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ملک کو بدستور سلامتی کے چیلنج در پیش ہیں ۔

(جاری ہے)

چیلنجز سے نمٹنا مشکل ہے ناممکن نہیں ۔

پاکستان کا استحکام اور خوشحالی تمام پاکستانیوں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔وطن عزیز کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔اس کے علاوہ وائس چانسلر مسٹ آزاد کشمیر نے مزیدکہا کہ پاک افواج کے جوانوں نے جس طرح اپنی سرحدوں کی حفاظت کا حق ادا کیا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی دشمنوں کو ایسا سبق سکھایا کہ اس کی نسلیں یاد رکھیں گی ۔

ہم زندہ قوم ہیں اپنے ملک کی حفاظت کرنا بخوبی جانتے ہیں ۔ یوم دفاع پاکستان کو بھر پور انداز میں منانے کے لیے میر پور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ایک سیمینار بعنوان "دفاع پاکستان اور عصری تقاضے "منعقد کیا جا رہا ہے ۔ اس سیمینار میں تمام ڈین ، چیئرمین اور سربراہان ادارہ جات کے علاوہ جملہ سٹاف اور اساتذہ اس میں شریک ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :