مظفرآباد، ٹریفک پولیس کی نا اہلی ،اندرون شہر ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا

منگل 2 ستمبر 2014 17:02

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 ستمبر۔2014ء) ٹریفک پولیس کی نا اہلی ،اندرون شہر ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ،ان خیالات کا اظہار شہریوں کے ایک وفد نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس مظفرآباد کو صرف موٹر سائیکل حضرات نظر آتے ہیں باقی روڈ کے سائیڈوں پر پارک کی گئی گاڑیاں شہریوں کے لیے وبال جان بن گئی ہیں ،جس کی ذمہ داری وزیر ٹرانسپورٹر پر عائد ہو تی ہے وزیر ٹرانسپورٹ صرف نئے نئے جھگڑے پیدا کرنے کے ماہر ہیں ،اور نئی نئی ٹرانسپورٹ کمپنیز متعارف کروانے میں مصروف عمل ہیں ۔

(جاری ہے)

باقی شہریوں کا اللہ ہی حافظ ہے ،شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس افسران نے بھی موقع سے فائدہ اٹھانا شروع کر رکھا ہے ،سب سے چالان موٹر سائیکل سواروں پر کیے جا رہے ہیں باقی کئی رہی بات سڑک کے کناروں پر دونوں جانب جس کا جہاں جی کرتا ہے ،گاڑی لگا کر چلا جاتا ہے ،جس کی وجہ سے ٹریفک جام رہتی ہے ،نلوچھی پل تعمیر ہونے پر شہری بہت خوش تھے کہ ٹریفک جام سے جان چھوٹے گی مگر حالت جوں کی توں ہے جس کی سب سے بڑی ذمہ داری ٹریفک پولیس افسران پر ہے ،انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس نے ایک لفٹر کرایہ پر منگوایا تھا لگتا ہے کہ ٹریفک پولیس اور حکومت سے اس کا فیول پورا نہ ہو سکا ہے اور اسے واپس کر دیا گیا ،جس کی مدد سے شہر کے اندر غلط پارکنگ کو بہتر بنانے کے لیے کام لیا جاتا تھا شہریوں کا وزیر اعظم چیف سیکرٹری سے مطالبہ ہے کہ اس طرح کے لفٹر خریدے جائیں اور ٹریفک پولیس کا بھی قبلہ درست کیا جائے تا کہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں ۔

متعلقہ عنوان :