حکومت آزاد کشمیر کی تعمیر وترقی کیلئے جو اقدامات اٹھا رہی ہے وہ تاریخ کا حصہ ثابت ہونگے، چودھری مشتاق

بدھ 3 ستمبر 2014 16:11

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 ستمبر۔2014ء) پیپلزپارٹی ضلع میرپور کے صدر وایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل چوہدری مشتاق نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی سربراہی میں آزادکشمیرکو حقیقی معنوں میں تعمیروترقی کے لحاظ سے خوشحال خطہ بنانے کے لیے جوانقلابی اقدامات اٹھارہی ہے وہ تاریخ کا حصہ ثابت ہونگے۔ موجودہ حکومت کی انسان دوست پالیسیوں کے باعث غریب لوگوں کو فائدہ ہورہاہے موجودہ حکومت کا ہی کارنامہ ہے کہ آج آزدکشمیرمیں 3 میڈیکل کالجز قائم ہیں اگریہ میڈیکل کالجز نہ ہوتے تو آج آزادجموں وکشمیر کے سینکڑوں میڈیکل کے طلباء وطالبات کا مستقبل روشن نہ ہوتا۔

میڈیکل کالجوں کے علاوہ آزادکشمیرمیں انفارمیشن ٹیکنالوجی وویمن یونیورسٹی، اسلامی یونیورسٹی کے علاوہ دیگریونیورسٹیوں کے قیام سے آزادکشمیرمیں تعلیمی انقلاب آئے گا اور اس کا سارا سہرا وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کے سر ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے آفس چیمبر میں علاقے کے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت نے شہروں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں تعمیروترقی کے کام سرانجام دیئے۔

بڑے بڑے میگاپراجیکٹس لگائے اور مزید میگاپراجیکٹس پائپ لائن میں ہیں۔ انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت حقیقی معنوں میں فلاحی حکومت قائم کررہی ہے۔ ہمارامقصد ہی غریب لوگوں کی خوشحالی ہے ۔ انشاء اللہ اگلے 2 سالوں میں مزید ترقی ہوگی اور پیپلزپارٹی اپنی کارکردگی کی بنیاد پرآئندہ بھی حکومت میں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :