جاتلاں‘حکومت آزاد کشمیر کی بے حسی سیکٹروں آبادی پر مشتمل بنیادی مرکز صحت کی بلڈنگ تلاب کی شکل اختیار کر گئی

جمعہ 5 ستمبر 2014 15:57

جاتلاں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 ستمبر۔2014ء) حکومت آزاد کشمیر کی بے حسی سیکٹروں آبادی پر مشتمل بنیادی مرکز صحت کی بلڈنگ تلاب کی شکل اختیار کر گئی- کمروں اور صحن میں کہیں کہیں فٹ پانی جمع، مریضوں اور ملازمین کو دشواری کا سامنا ، جمع شدہ پانی سے بلڈنگ گرنے کا خطرہ ، بنیادی مرکز صحت کا فرنیچر بارش کے پانی میں تیرنے لگا ، جمع شدہ پانی سے وبائی امراض پھلنے کا خطرہ ، صحن میں پانی ہونے کی وجہ سے مریض مجبوری واپسی کا رخ کرنے پر پرشان حال ، حکومت آزاد کشمیر کے اعلی حکام مصروفیات سے وقت نکال کر بنیادی مرکز صحت جاتلاں کی بلڈنگ کی طرف توجہ دیں تا کہ عوام کو صحت کے حوالے سے سہلولیات مل سکیں بارش کے موسم میں اس سے قبل بھی بنیادی مرکز صحت کی یہی صورتحال ہوتی ہے مگر محکمہ صحت اور حکومت آزاد کشمیر کے کونوں تک جوں نہیں رینگی اگر حکومت آزاد کشمیر نے اس کی طرف توجہ نہ دی تو بھر پور احتجاج کیا جائیگا تفصیلات کے مطابق ضلع میرپور حلقہ کھڑی یونین کونسل نواں گراں کا اکلوتا بنیادی مرکز صحت حکومت آزاد کشمیر کی توجہ کا مرکز بن گیا ہزاروں کی آبادی پر مشتمل بنیادی مرکز صحت جاتلاں حالیہ بارشوں میں تلاب کی شکل اختیار کر گیا صحن اور کمروں میں کہیں کہیں فٹ پانی جمع، بنیادی مرکز صحت میں آنے والے مریض صحت یاب ہونے کی بجائے الٹے بیماریاں لیکر روانہ ہو نے لگے مگر حکومت آزاد کشمیر کے کانوں تک نہ رینگی بنیادی مرکز صحت کے صحن اور کمروں میں پانی ہونے کی وجہ سے مریض اور ملازمین پرشان حال ، علاقے کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات اور ہسپتال میں آنے والے مریضوں نے حکومت آزاد کشمیر سے بھر پور مطالبہ کیا ہے کہ ایک طرف تو حکومت تعمیر و ترقی کے دعوے کر رہی ہے جبکہ دوسری جانب جاتلاں اور اس کے گرد نواح میں بسنے والے ہزاروں افراد کی آبادی پر مشتمل بنیادی مرکز صحت میں سہولیات کا فقدان ہے بارشی جمع شدہ پانی سے مریض زلیل خوار ہو رہے ہیں اس سے قبل بھی بارشوں میں بنیادی مرکز صحت کی یہی صورتحال ہوتی ہے مگر حکومت اہلکار نے بنیادی مرکز صحت کی بلڈنگ کو نئے سرے سے تعمیر کرنا گناہ کبیرہ سمجھ لیا ہے حکومت آزاد کشمیر عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے بنیادی مرکز صحت کی بلڈنگ کو فوری طور پر نئے سرے سے تعمیر کرے تا کہ غریب عوام کو صحت کے حوالے سے سہلولیات میسر آسکیں اگر حکومت نے اس دفعہ بھی ٹال مٹول سے کام لیا تو یونین کونسل نواں گراں کی عوام بھر پور احتجاج کریگی-

متعلقہ عنوان :