دھرنوں کی وجہ سے ملک پاکستان کو بہت نقصان ہو رہا ہے ،خواجہ یاسر زرگر

جمعہ 5 ستمبر 2014 16:00

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 ستمبر۔2014ء) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خواجہ یاسر زرگر نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ دھرنوں کی وجہ سے ملک پاکستان کو بہت نقصان ہو رہا ہے اس کی تمام تر ذمہ داری عمران خان اور طاہر القادری پر عائد ہو تی ہے ان دونوں شخصیات کی وجہ سے ملک پاکستان کی معیشت کو شدید دھچکا لگا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان اور طاہر القادری کے حکومت سے مذاکرات کامیاب ہو جاتے ہیں تو اس سے ملک پاکستان کو فائدہ ہو گا اور معیشت دوبارہ بحال ہو جائے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام جماعتوں نے جمہوریت کا ساتھ دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اور جمہوریت میں ہی پاکستان کو فائدہ ہو گا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی عناصر ملک پاکستان میں استحکام نہیں دیکھنا چاہتے اس لیے سب جماعتوں کو چاہے کہ وہ مل کر جمہوریت کی بحالی کا بیڑہ اٹھائیں اور ان غیر ایجنڈوں کو کامیاب نہ ہونے دیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک پاکستان میں فوج ضرب عضب آپریشن میں مصروف ہے اور ان حالات میں کسی قسم کے دھرنوں کا جواز نہیں بنتا اور اس کے ساتھ ان دنوں قدرتی آفات نے بھی پاکستان کو گھیرے میں لیا ہوا ہے اور تقریبا پاکستان کے تمام علاقوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے لوگ سیلاب کی زد میں ہے اس لیے ان تمام تر حالات کے پیش نظر سب جماعتوں کو مل جل کر پاکستان کو بچانا ہو گا اسی میں ملک پاکستان کی بقاء ہے

متعلقہ عنوان :