بھارتی حکومت کی طرف سے پنڈتوں کو مقبوضہ وادی میں دوبارہ بسانے کیلئے قابض انتظامیہ کو زمین کی نشاندہی کی ہدایت

ہفتہ 6 ستمبر 2014 15:40

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 ستمبر۔2014ء) بھارتی حکومت نے کشمیری پنڈتوں کو دوبارہ سے مقبوضہ علاقے میں بسانے کیلئے قابض انتظامیہ کو زمین کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ پنڈتوں کی آباد کاری کیلئے مناسب مقامات پر زمین کی نشاندہی کریں۔

خط میں ان مقامات کے قریب زمین کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جہاں سے کشمیری پنڈت چلے گئے تھے اور جہاں سیکورٹی انتظامات بھی دستیاب ہوں۔

(جاری ہے)

بھارتی حکومت کے پاس اس وقت 62ہزار کشمیری پنڈت خاندان رجسٹرڈ ہیں ۔ یاد رہے کہ بھارتی حکومت پنڈتوں کو واپس مقبوضہ علاقے میں لاکر علیحدہ کالونیوں میں بسانا چاہتی ہے تاکہجموں وکشمیر کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کیا جاسکے۔

کشمیری حریت قیادت بھارتی حکومت کے اس اقدام کی مخالف ہے ۔ کشمیری مسلمان اور حریت قیادت خواہاں ہیں کہ پنڈت مقبوضہ وادی میں واپس آکر پہلے کی طرح ان کے ساتھ ملجل کر رہیں۔ کشمیری پنڈوں کو مقبوضہ علاقے سے سابق گورنر جگموہن نے آزادی پسند کشمیریوں کا قتل عام کرنے اور تحریک آزادی کو فرقہ واریت کا رنگ دینے کیلئے 1990میں مقبوضہ وادی سے زبردستی نکال دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :