طاہر کھوکھر کا بارشوں اور سیلاب اورہونے والے جانی او رمالی نقصان پرگہرے دکھ کا اظہار

ہفتہ 6 ستمبر 2014 15:40

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 ستمبر۔2014ء) وزیرٹرانسپورٹ وامدادباہمی آزادکشمیر نے میرپور اور گردنواح میں بارشوں اور سیلاب اورہونے والے جانی او رمالی نقصان پرگہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو فوری امدادی کیمپ قائم کرنے کی ہدایت کردی ‘حکومت کی جانب سے متاثرین کی امداد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے اور مکانات کے معاوضے دینے کااعلان‘ گزشتہ روز وہ متاثرہ کے ہنگامی دورہ پر میرپور پہنچے ‘اور دریائے جہلم کے کنارے ملحقہ علاقوں منگلاہملٹ‘ لہری‘ چیچیاں‘ جاتلاں ‘ نوا گراں ‘ رٹھوعہ اور دیگر متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا‘ اس موقع پر ایم کیو ایم ذمہ داران کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے حکام بھی ان کے ہمراہ تھے- طاہرکھوکھرنے امدادی کارروائیوں کا جائیزہ لیا‘ عوام کے مسائل معلوم کئے او ر متاثرہ علاقوں سے عوام کی محفوظ مقامات پر منتقلی اورامدادی کیمپ کے انعقاد کیلئے انتظامیہ اور دیگر حکام کو دیتے رہے - انہوں نے اس موقع پر بارشوں سے ہونے والے نقصانات پرگہرے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک قدرتی سانحہ اور المیہ ہے وہ متاثرین کے دکھ درد میں برابرکے شریک ہیں انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر حکومت بارشوں سے سیلاب سے متاثرہونے والے عوام کی ہنگامی بنیادوں پر مدد کرے گی اور تمام حکومتی ادارے دستیاب وسائل استعمال میں لائیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت اس مشکل گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے وہ متاثرین کی مکمل بحالی تک ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور امدادی کاموں کی خود نگرانی کریں اس موقع پر وزیرٹرانسپورٹ و امدادباہمی طاہرکھوکھر جو ایم کیو ایم آزادکشمیر کے پارلیمانی لیڈر اور صوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج بھی ہیں نے ایم کیو ایم کے ذمہ داران اور کارکنان کے علاوہ مخیر حضرات پر زو ر دیا کہ وہ امدادی کاموں پر میں زور و شور سے حصہ لیں اور متاثرین کی مدد کی جائے -

متعلقہ عنوان :