لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مظفرآباد‘ سرینگر بس سروس معطل

پیر 8 ستمبر 2014 22:09

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 ستمبر۔2014ء) مقبوضہ کشمیر میں شدید سیلاب اور تودے گرنے کی وجہ سے بھارتی فوج کی دس فاروڈ پوسٹس ڈوب گئی ہیں اور بعض پوسٹوں کو خالی کروالیا گیا ہے ۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ16 کور لیفٹیننٹ جنرل کے ایچ سنگھ نے سرینگر میں میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ کنٹرول لائن کے پاس فاروڈ پوسٹوں سے 40 فوجیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے نکالا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر میں سیلاب کی صورتحال شدت اختیار کر گئی ہے اور بادامی باغ میں بھارتی فوج کی چھاوٴنی سمیت سرینگر کے بیشتر علاقے اور سڑکیں زیر آب گئی ہیں۔ دریائے جہلم میں سیلابی پانی کی سطح خطرے کے نشان سے بڑھنے کی وجہ سے حفاظتی پشتوں میں کئی جگہ سے شگاف پڑ چکے ہیں جس سے بادامی باغ، سونہ وار،راج باغ ،کرسو،نٹی پورہ، نوگام اور اورلڈ برزلہ سمیت متعدد علاقے ڈوب گئے ہیں ۔ سیلاب کی وجہ سے ذرائع مواصلات بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور تمام پرائیویٹ موبائیل فون نیٹ ورک بند ہیں اور لینڈ لائن فون بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں ۔مقبوضہ کشمیر موسلادھار بارشوں کی وجہ سے سیلاب اور تودے گرنے سے بہت سے مکانات تباہ اور 150 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :