ٹاہلی منڈی، کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی سیلاب کی نذر

منگل 9 ستمبر 2014 15:36

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 ستمبر۔2014ء) ٹاہلی منڈی، کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی سیلاب کی نذر، بغیر سروے راتوں رات پارک بنانے والے بلدیہ حکام خاموش، اراضی محکمہ ٹرانسپورٹ کو الاٹ کیے جانے پر شور مچانے والی نام نہاد سول سوسائٹی بھی خاموش۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں نے مظفرآباد کے نام نہاد عوامی نمائندوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ اراضی جب وزیر ٹرانسپورٹ کی کاوشوں سے ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو الاٹ ہوئی تو وزیر ٹرانسپورٹ نے سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر فوری حفاظتی دیوار کی تعمیر کا حکم دیا اور حکومت نے فنڈز بھی فراہم کر دیئے لیکن بلدیہ حکام نے قبضہ مافیا کی ایماء پر راتوں رات اس اراضی پر قبضہ کر کے پارک بنا ڈالا اور شہریوں کے لاکھوں روپے بغیر پلاننگ کمیشن کی خاطر پارک میں جھونک دیئے جو صرف دو ماہ بعد حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث سیلاب کی نذر ہو گیا۔

(جاری ہے)

شہریوں نے شور مچانے والی نام نہاد سول سوسائٹی اور عوامی نمائندوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کروڑوں روپے کے نقصان پر وہ خاموش کیوں ہیں۔ مظفرآباد کے شہریوں کو اب مزید بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا ۔ بلدیہ حکام اور سول سوسائٹی اس نقصان کا حساب دے ورنہ عوام خود ان کا احتساب کرنے پر مجبور ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :