یونین کونسل پنجگراں کے دو سو سے زائد گھروں پر مشتمل تین گاؤں کے عوام عرصہ چار ماہ سے بجلی سے محروم

منگل 9 ستمبر 2014 15:36

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 ستمبر۔2014ء) یونین کونسل پنجگراں کے دو سو سے زائد گھرنوں پر مشتمل تین گاؤں کے عوام عرصہ چار ماہ سے بجلی سے محروم،محکمہ برقیات کی غفلت ولاپرواہی سے سارا علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا عوام علاقہ نے محکمہ کو ایک ہفتہ کی ڈیڈلائن دے دی۔ورنہ شاہراہ نیلم بند کر کے شدید احتجاج کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دارالحکومت کے نواحی علاقہ تحصیل پٹہکہ نصیر آباد کی یونین کونسل پنجگراں کے تین دیہات ہوتریڑی،کلاماں،باڑی ارلہ ٹکی کے دو سو سے زائد گھرانوں پر مشتمل آبادی ٹرانسفارمر خراب ہونے سے عرصہ چار ماہ سے اندھیرے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں عوام علاقہ کے نمائندوں حاجی اللہ دین،حاجی بابو،حاجی یعقوب،تصور خان سردار مدد خان، چوہدری محمد فاروق،چوہدری محمد عمران،غلام نبی اور دیگر نے کہا کہ محکمہ برقیات کی غفلت کی وجہ سے عرصہ چار ماہ سے بجلی سے محروم ہیں لیکن محکمہ ہر ماہ بغیر بجلی کے بلات دیتا ہے انہوں نے کہا کہ اعلی احکام نوٹس لیں اگر ایک ہفتہ کے اندر بجلی بحال نہ کی گئی تو شاہراہ نیلم بند کر دیں گے اور شدید احتجاج پر مجبور ہوں گے جسکی تمام تر ذمہ داری محکمہ پر عائد ہو گی۔

متعلقہ عنوان :