صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب نے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 16 ستمبر کو طلب کرلیا

بدھ 10 ستمبر 2014 16:39

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر۔2014ء) صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان نے قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر کا اجلاس16 ستمبر کو مظفر آباد میں طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر سردار غلام صادق کریں گے اس اہم اجلاس میں سات مسودات قانون ایوان میں پیش ہوں گے ۔پانچ مسودات پر کمیٹیوں کی رپورٹس کی روشنی میں ایوان منظوری دیگا جبکہ 2 مسودات کمیٹیوں کے سپرد ہوں گے ۔توقع ہے کہ ایوان میں حالیہ سیلاب اور بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے حوالے سے نقصانات پر مشترکہ قرار داد فائنل کی جائے گی ۔دو یا تین روز تک اجلاس جاری رہے گا

متعلقہ عنوان :