مظفرآباد ،کنگراں میں آتشزدگی،2کمروں پرمشتمل رہائشی مکان جل کرخاکستر ہوگیا

بدھ 10 ستمبر 2014 16:56

مظفرآباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر۔2014ء) مظفرآباد کے نواحی علاقے کنگراں میں آتشزدگی،2کمروں پرمشتمل رہائشی مکان جل کرخاکستر ہوگیا ‘ مکان کے مالک کوچارلاکھ روپے کانقصان برداشت کرناپڑا اہل خانہ نے آتشزدگی کے دوران رات کی تاریکی میں بھاگ کرجانیں بچائیں ‘ چھت نہ ہونے کے بجائے متاثرہ خاندان کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پرمجبور ہوگیا ‘ حکومت کی بے حسی کے باعث متاثرہ خاندان کسی مسیحا کامنتظرہے مگراس کی مدد کرنے کوکوئی تیارنہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات مظفرآباد کے نواحی علاقے کنگراں میں چوہدری محمدالیاس ولدکالاخان کے دوکمروں کے مکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی اوردیکھتے ہی دیکھتے مکان میں موجود ٹی وی ‘ فرنیچر ‘ دس چارپائیاں کچن کاسامان ‘ راشن ٹیبل کرسیاں کپڑے بسترے اوردیگرضروری کاغذات وغیرہ جل کرخاکسترہوگئے ‘ چوہدری الیاس اوردیگر اہل محلہ نے آگ بجھانے کی سرتوڑ کوشش کی جوکامیاب نہ ہوسکی جس کی وجہ سے مکان میں موجود چارلاکھ کاسامان جل کرخاکسترہوگیا چوہدری الیاس نے تحریری درخواست راڑہ چوکی پولیس کوپیش کی جس کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کاجائزہ لیکررپورٹ مرتب کرلی اب متاثرہ خاندان بے یارومددگار کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پرمجبورہے تاحال کسی حکومت شخص نے اس متاثرہ خاندان سے نہ تو اظہارہمدردی کیااورنہ ہی نقصان کے ازالہ کے لئے کوئی کوشش کی جس کی وجہ سے وجہ متاثرہ خاندان بے حس آفیسران کے رویے کی وجہ سے نالاں نظرآرہاہے ۔

متعلقہ عنوان :